منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

شرمیلا ٹیگور کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے حال ہی میں ’کافی ود کرن‘ میں بیٹے و اداکار سیف علی خان کے ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ہدایت کار کرن جوہر نے بتایا کہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں عالیہ بھٹ کی دادی کے کردار کے لیے میرا پہلا انتخاب شبانہ اعظمی نہیں بلکہ شرمیلا ٹیگور تھیں۔

شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ اس وقت مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور کورونا وبا کی وجہ سے صحت کے حوالے سے سب ویسے ہی بہت خوفزدہ تھے تو اس لیے مجھے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کرنا پڑا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا وبا اپنے عروج پر تھی اور اس بیماری کی ویکسین بھی دستیاب نہیں تھی اور کینسر کی تشخیص کے بعد میں کوئی اور خطرہ مول نہیں لینا چاہتی تھی۔

تاہم شرمیلا ٹیگور نے شو میں اپنی بیماری کے علاج کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں جیا بچن، شبانہ اعظمیٰ بھی شامل تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں