اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

اسمارٹ فون کمپنی زیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

چین کی اسمارٹ فون کمپنی زیاؤمی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے صارفین کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک کار ’زیاؤمی ایس یو سیون‘ متعارف کرادی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جون نے نئی کار کو ’سپر الیکٹرک موٹر‘ ٹیکنالوجی کا حامل قرار دیا جو کہ ٹیسلا کاروں اور پورشے کی ای وی ایس کاروں کے مقابلے میں زیادہ اسپیڈ فراہم کرنے کے قابل ہے۔

زیاؤمی کا ویژن ہے کہ وہ الیکٹرک کار کی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرے اور ٹاپ 5 کمپنیز میں شامل ہوجائے۔

- Advertisement -

تاہم یہ الیکٹرک کار ممکنہ طور پر کئی مہینوں بعد فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔ زیاؤمی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کار کی نقاب کشائی کے موقع پر کہا کہ ’اگلے 15 سے 20 سالوں میں سخت محنت کرکے، ہم دنیا کے 5 کار ساز اداروں میں سے ایک بن جائیں گے۔‘

انھوں نے کا کہ بطور کمپنی ہم چین کی مجموعی آٹوموبائل انڈسٹری کو بلندی پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے منصوبوں میں ’پورشے اور ٹیسلا سے موازنہ کرنے والی ایک ڈریم کار بنانا‘ شامل ہے۔

صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ایس یو سیون کار میں زیاؤمی کے موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کے لیے آپریٹنگ سسٹم بھی رکھا گیا ہے۔

زیاؤمی ایس یو سیون چلانے والوں کو کمپنی کے موبائل ایپس کے موجودہ پورٹ فولیو تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل ہوگی۔

شنگھائی میں قائم ایڈوائزری فرم آٹو موبیلیٹی کے سی ای او بل روسو نے کہا کہ زیاؤمی بہترین طور پر قائم کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ہے جس میں لاکھوں ’می فینز‘ ہیں، یا اس کے اسمارٹ ڈیوائس ایکو سسٹم کے اراکین ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کمپنی کے پاس صارفین کو متوجہ کرنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ یہ آٹوموبائل ایک اسمارٹ ڈیوائس بن جاتی ہے۔

مذکورہ کار دو ورژنز میں مارکیٹ میں آئے گی، پہلے ورژن میں سنگل چارج پر 668 کلومیٹرتک کی ڈرائیونگ رینج ہوگی جبکہ دوسرے ورژن میں 800 کلومیٹر تک کی رینج مہیا کی جائے گی۔ ٹیسلا کے ماڈل ایس کی رینج 650 کلومیٹر تک ہے۔

زیاؤمی ایس یو سیون کی قیمتوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ لی جون نے کہا کہ کار کی لاگت تھوڑی زیادہ ہوگی لیکن کار کی خصوصیات دیکھ کر ہر کوئی سوچے گا کہ یہ قیمت جائز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں