جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

عائزہ خان کی ’جان جہاں‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی ’جان جہاں‘ کے سیٹ سے خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے جان جہاں کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’جان جہاں‘ اور کردار کا نام ماہ نور لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں ’ماہ نور‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی قسط 22 دسمبر بروز جمعہ کو نشر کی گئی اور ناظرین ہر جمعے اور ہفتے کی رات 8 بجے ڈرامہ دیکھ سکیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان نے 2013 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں