ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

’منا بھائی 3 تب بناؤں گا جب۔۔۔‘: راج کمار ہیرانی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور فلم ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی تیسری قسط سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق 2003 میں راج کمار ہیرانی نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے نام سے کامیڈی فلم بنائی تھی جس میں مرکزی کردار کیلیے سنجے دت اور ارشد وارثی کو کاسٹ کی گیا تھا۔

بعد ازاں، 2006 میں اسی کاسٹ کے ساتھ فلم ’لگے رہو منا بھائی‘ ریلیز کی گئی تھی جس میں بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’فلم ’منا بھائی‘ کا تیسرا پارٹ شاید کبھی بھی نہیں بنے گا‘

فرنچائز کی دونوں اقساط مداحوں کو اس قدر پسند آئیں کہ تیسری قسط کا مطالبہ کیا گیا اور اب بھی لوگ اس کے منتظر ہیں۔

راج کمار ہیرانی نے حال میں دیے گئے انٹرویو میں اس متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فرنچائز کی پچھلی دو فلمیں اتنی اچھی بن گئیں کہ اب تیسری کیلیے مشکلات درپیش ہیں، دراصل اس کیلیے میرے پاس 5 پانچ نامکمل اسکرپٹ ہیں جو ابھی تک پڑی ہوئی ہیں۔

فلم ہدایت کار نے کہا کہ اگر میں پچھلی دو فلموں کے معیار پر نہیں پہنچ سکا تو تیسری فلم نہیں بناؤں گا، میری ایک کہانی ہے جو بنائی جا سکتی ہے لیکن کچھ کہانیاں پرانی ہو جاتی ہیں اس لیے وقت ہی بتائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اکثر سنجے دت سے بات چیت ہوتی رہتی ہے وہ کہتا ہے تیسری قسط آنی چاہیے، ’ڈنکی‘ سے فارغ ہوا ہوں تو اب اسکرپٹ پر وقت دوں گا، دل تو میرا بھی کرتا ہے کہ ایک اور منا بھائی بنانی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں