جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے بجلی اور ٹیلیفون کے کنکشنز منقطع کرنے کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف بی آر نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے بجلی اور ٹیلیفون کے کنکشنز منقطع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، اب تک  81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔

ایف بی آر حکام کا بتانا ہے کہ سال 2022 کیلئے 24 لاکھ 98 ہزار 419 کو نوٹس جاری کیے گئے، سال 2023 کیلئے 56 لاکھ 96 ہزار 590 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق نوٹسز کے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہوگئی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ افراد کے ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے عمل نہیں کیا گیا تو دوسرے مرحلے میں ان افراد کے بجلی کنکشن منقطع کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئیں، کاروباری افراد کی طرف سے خرید و فروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں