غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی کوششوں میں مصروف اسرائیل جنگ کے بعد یہودیوں کو آباد کرنے کا منصوبہ بنانے لگا۔
انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر جنگ کے بعد دوبارہ آباد کاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کی اسرائیلی آباد کاری کے حق میں ہیں۔
وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ فلسطینیوں کا اخراج ہوگا اور ہم غزہ کی پٹی میں رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دیں گے جس میں 20 لاکھ لوگ رہتے ہوں اگر غزہ میں 100,000 سے 200,000 عرب رہتے ہیں تو اگلے دن کے بارے میں بحث بالکل مختلف ہوگی۔