ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کو الوداع کہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن مشہور زمانہ شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کو الوداع کہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کے سیزن 15 کا آخری پرومو جاری کیا گیا جس کے اختتام پر امیتابھ بچن خصوصی پیغام دے رہے ہیں۔

خصوصی پیغام میں وہ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب میں جا رہا ہوں اور کل سے اسٹیج نہیں سجے گا، اپنوں سے یہ کہنے کیلیے کہ ’کل سے یہاں نہیں آ سکیں گے‘ بہت ہمت درکار ہوتی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ ویڈیو کو سونی ٹی وی کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’امیتابھ جی شو کے فائنل میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہنسی، محبت اور یادوں سے بھرا یہ منفرد سفر یاد رکھا جائے گا۔‘

اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امیتابھ بچن نے شو کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہہ دیا یا پھر وہ سیزن 15 کا اختتام ہونے پر خصوصی پیغام دے رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد میگا اسٹار کے زیادہ تر مداح تذبذب کا شکار ہیں جبکہ کچھ افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو بھارت میں پہلی بار 2000 میں نشر کیا گیا اور تب سے اب تک یہ کافی مقبول رہا ہے۔ میتابھ بچن روزِ اول سے شو کے میزبان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں