اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سابق فلسطینی وزیر و مبلغ مسجداقصیٰ اسرائیلی بمباری میں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کے سابق وزیر اوقاف و مذہبی امور اور مسجد اقصیٰ کے سابق مبلغ شیخ یوسف سلامہ وسطی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی غاصبانہ بمباری میں شہید ہوگئے۔

سلامہ پی ایچ ڈی تھے اور انہوں نے مذہب کے بنیادی اصولوں میں بیچلر کی ڈگری اور اسلامی فقہ میں لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔

 فلسطین میں اسلامی اوقاف میں ماسٹر ڈگری کے علاوہ "اسلامی اوقاف میں سماجی یکجہتی اور فلسطین میں ان کے اثرات” کے عنوان سے ایک مقالہ بھی لکھا تھا۔

- Advertisement -

وہ المغازی پناہ گزین کیمپ غزہ میں 1954 میں پیدا ہوئے۔ 1974-84 تک تعلیم کے شعبے میں کام کیا اور 1984 میں اصول الدین (مسلم مذہبی بنیادوں) میں لائسنس حاصل کیا۔

اسی سال الازہر یونیورسٹی میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر بن گئے اور 1990 تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔

1997 سے مسجد اقصیٰ کے خطیب (مبلغ) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2000 تا 2005 تک وقف اور مذہبی امور کے قائم مقام وزیر مقرر ہوئے۔

فلسطین میں اسلامی وقف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھی اور 2001 میں الجزائر یونیورسٹی سے ایم اے اور 2005 میں تیونس کی زیتونہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

یروشلم میں اعلیٰ اسلامی کمیٹی کے پہلے منتخب نمائندے تھے۔ القدس یونیورسٹی، یروشلم کی فیکلٹی آف قرآن اینڈ اسلامک اسٹڈیز کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے رکن اور الازہر یونیورسٹی، غزہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں