پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ڈیوڈ وارنر کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی بدستور کھیلتے رہیں گے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر جنہوں نے پاکستان سے رواں سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کر رکھا ہے اب انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے یہ اعلان گزشتہ روز سڈنی میں پریس کانفرنس میں کیا جہاں انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں اور اپنا فارغ وقت فیملی ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بدستور کھیلتے رہیں گے اور اس فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

الوداعی میچ: ’وارنر کی خواہش پوری‘

واضح رہے کہ بدھ 3 جنوری سے سڈنی میں پاکستان کے خلاف شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ وارنر کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں