اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، غزہ میں بچے مارے جا رہے ہیں‘ پرینکا گاندھی

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2023 تمام تر رعنائیاں اور آب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا،  ایک طرف دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منایا وہی دوسری جانب غزہ میں بمباری کی گئی۔

اسی سلسلے میں بھارتی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد کا پیغام دیا، لیکن ان کے اس پیغام میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں غزہ کے اندر شہید ہونے والے لوگوں کا ذکر کیا۔

فلسطینیوں کیلئے 2023 خوفناک سال، ساڑھے 22 ہزار شہادتیں

- Advertisement -

پرینکا گاندھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق آواز اٹھاتی رہی ہیں اور غزہ پر حملوں کے حوالے سے مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف لوگ نئے سال کا جشن منا رہے ہیں اور آتش بازی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف غزہ میں کھنڈرات اور دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ایکس پر ویڈیو کے ساتھ لکھا ’ آئیے ہم غزہ میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں جو اپنی زندگی، وقار اور آزادی کے حق پر انتہائی غیر منصفانہ اور غیر انسانی حملے کا سامنا کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ایک طرف ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور دوسری طرف غزہ کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے اس مظالم کو دیکھ رہے ہیں۔

غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ جیسی ہے: امریکی اخبار

پرینکا گاندھی نے کہا کہ دوسری طرف وہ لاکھوں لوگ ہیں جو غزہ میں ہونے والے خوفناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، وہ لاکھوں دلیر دل ہمیں ایک نئے کل کی امید دلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ پر بم برسادیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے جب کہ نصیرت کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں