اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل مکینک کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ میں تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل مکینک کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ولیدتھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل کی مرمت کے معاملے پر پولیس اہلکار اور مکینک میں تلخی ہے جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔

پولیس اہلکار نےتلخ کلامی کے بعد مکینک پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار مدثر اور مکینک عدیل ایک ہی محلےکے رہائشی ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

ورثا نے پولیس اہلکار کیخلاف ایس پی چوک پر مظاہرہ کیا اور انصاف کی اپیل کرتے رہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ رحیم شیرازی نے 2023کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2023 میں 308 مقابلوں میں 8 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ 69 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں