شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
ماریہ ملک ویڈیو میں ایک دلچسپ آڈیو پر لپسنگ کررہی ہیں جس میں کہتی ہیں کہ ”سنیں آپ آٹا کہاں سے لائے تھے؟ آواز آتی ہے کیوں کیا ہوا۔ جس پر ماریہ ملک کہتی ہیں کہ ساری روٹیاں جل گئیں“۔۔
اپنی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے ماریہ ملک نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔
ماریہ ملک نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی ہے، جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل بھی ماریہ ملک کی ایک ویڈیو ان کے چاہنے والوں کو بھا گئی تھی، جبکہ اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے نئی ریلز شیئر کی تھیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ماریہ ملک ویڈیو میں ایک دلچسپ آڈیو پر لپسنگ کررہی ہیں جس میں کہتی ہیں کہ ’سمر نو جا لینے دو، ونٹر نو آ لینے دو، کج نئی پٹ سکدی سادا ونٹر آہو‘۔