اسلام آباد : رواں مالی سال چھ ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 5.17 فیصد اضافہ کے ساتھ 14 ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر 22 کے مقابلے میں دسمبر 23 میں برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2022 میں برآمدات کاحجم2 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا، دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 میں درآمدات میں 12 فیصد کمی ہوئی، جس کے ساتھ دسمبر 23 میں درآمدات 4ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں۔
دسمبر 23 میں تجارتی خسارہ 40 فیصد کمی سے 1ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گیا جبکہ دسمبر 2022 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا۔
رواں مالی سال 6 ماہ میں برآمدات 5 فیصد اضافے سے 14 ارب 98 کروڑ ڈالر رہیں اور درآمدات 16 فیصد کمی سے 26.12 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ تجارتی خسارہ 34 فیصد کمی سے 11.14 ارب ڈالر رہ گیا۔
اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ دسمبر22 کےمقابلے میں دسمبر 23 میں تمام معاشی اشاریے بہترہیں، دسمبر 2023 کو برآمدات 2812 ملین ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ 1702 ملین ڈالر کم رہا، جولائی سے دسمبر کے 6 ماہ میں برآمدات میں 737 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، حکومت کی معاشی سمت درست ہے۔