بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کی تصاویرو ویڈیوز منظر عام پر آگئی۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئرا خان کی ہلدی کی رسم ادا کی گئی، ہلدی کی رسم سے متعلق ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں جس میں عامر خان کی دونوں بیگمات، کرن راؤ اور رینا دتہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب عامر خان اپنی بیٹی کی ہلدی کی تقریب میں ٹی شرٹ اور دھوتی پہنے ہی پہنچ گئے، عامر خان نے اپنے اس غیر معمولی انداز سے متعلق پاپا رازی کو بتایا کہ بھکرے ہوئے بالوں کو ابھی سنوارا نہیں گیا ہے، ان پر کام ہونا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کے دو بچے آئرا خان اور جنید خان ہیں, آئرہ خان کی شادی آج نوپور شیکھرے میں کو بیندرا کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی جس کی تیاری جاری ہے۔