ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سڈنی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر عامر جمال نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ ٹیم کے لیے پرفارمنس دوں۔

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کاہ کہ خوش قسمت ہوں کہ سڈنی میں اچھے رنز بناسکا، چند سال پہلے اسی گراؤنڈ پر ٹیم کو اسٹینڈ میں بیٹھ کر سپورٹ کررہا تھا۔

عامر جمال نے کہا کہ طے کر کے گیا تھا جو مرضی کرلیں بولرز کی باؤنسرز کا مقابلہ کروں گا، جذبات بہت زیادہ تھے جس کو کنٹرول رکھا۔

- Advertisement -

عامر جمال نے کہا کہ جب ڈیبیو ٹیسٹ کھیلا اس وقت کہا تھا جو رنز بھی بناؤں پاکستان ٹیم کے کام آئے، خوشی ہے میری بیٹنگ سے پاکستان ٹیم مشکل سے نکلی۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو خاموش کرانے کا بہترین طریقہ اپنی کارکردگی کو دکھانا ہوتا ہے، ہمیشہ سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بیٹنگ پریکٹس کا پوچھتا ہوں تو ہمیشہ اجازت دیتے ہیں۔

عامر جمال نے کہا کہ بیٹنگ سے پہلے 45 منٹ شاہد اسلم سے بات کی جو بہت کام آئی، نصف سنچری کے بعد شاہد اسلم کی طرف اشارہ کیا تھا، بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں بدقسمتی سے ان کے آؤٹ پر امپائر کال نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میر حمزہ کے ساتھ کوشش تھی کہ وہ اسٹرائیک پر کم آئیں، کرکٹ میرا جذبہ ہے اور یہ جب پروفیشن بن جاتا ہے تو انجوائے کیا جاتا ہے، بڑی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، کبھی ہمت نہیں ہاری۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں