شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ زینب شبیر نے اپنی ناساز طبیعت سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’2024 کا پہلا دن ایسے گزر رہا ہے۔‘
دوسری جانب زینب شبیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُن کا لکھنا ہے کہ ہر کسی کو نیا سال منانے کا موقع نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’تو آئیے اس سال کا آغاز کریں اور صبر کریں، بے شک اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، ’اور یقیناً آخرت تمہارے لیے موجودہ سے بہتر ہے،‘ ’ہمیں کچھ نہیں ہوگا سوائے اس کے جو اللّٰہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے۔‘
زینب شبیر کا اپنے انسٹاگرام پیغام میں مزید لکھنا ہے کہ ’آئیے نئے سال کے لیے عزم کریں کہ ان لوگوں کی مدد کریں گے جنہیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، آئیے نیا سال یہاں سے شروع کریں کہ انسانوں میں امن لانے کی تھوڑی سی کوشش کریں گے۔‘
واضح رہے کہ زینب شبیر اور اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔