بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

این اے 89 میانوالی : بانی پی ٹی آئی کی کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اھور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی کی این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کی، عمیر نیازی راجہ یاسر شریف ملک جواد اصغر بانی چئیرمین کی جانب سے پیش ہوئے۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم ٹربیونل نے دائراپیل سماعت کیلئےمنظورکر لی اور اپیل سات جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے آر او سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں