جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

فیض آباد دھرنا کمیشن ، فیض حمید نے بیان ریکارڈ کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے اور بیان ریکارڈ کرادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دیے گئے سوالوں کے جواب دے دیے، فیض حمید نے جواب میں کہا حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔

- Advertisement -

لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی بھی تردید کردی۔

فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی شامل ہیں۔

خیال رہے انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ بائیس جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیراحسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ فیض حمید کو بھی بیان قلمبند کرانے کیلئے دوسرا نوٹس جاری کیا گیا۔

دو ہزار سترہ میں اسلام آباد میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

یاد رہے گزشتہ سال نومبرمیں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پرعمل نہ کرنے اور ذمے داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں