بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی میں تین ہٹی فلائی اوور کے نیچےجھگیوں میں خوفناک آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے تین ہٹی فلائی اوور کے نیچےجھگیوں میں آگ لگ گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 15 سے زائد جھگیاں مکمل طور پر جل چکی ہیں جب کہ بھڑکتی آگ کی وجہ سے مزید جھگیاں بھی لپیٹ میں آ سکتی ہیں۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں کو آگ بجھانےکیلئےروانہ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں کی ٹیمیں، مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم جھگیوں کو خالی کرایا جا رہا ہے اور لوگ اپنا سامان نکال رہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں