اشتہار

فلم میں حقیقی جذبات کی ترجمانی بہت مشکل کام ہے، رانی مکھرجی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ فلم میں حقیقی جذبات کی ترجمانی کرنا بہت مشکل کام ہے۔ اس طرح کی فلمیں بہت محنت طلب ہوتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی مشہور فلم ’تلاش‘ میں ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا تھا جس کا بچہ کھو جاتا ہے لیکن آج مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ’ تلاش‘ جیسی فلم میں کام کرسکوں۔

رانی نے کہا کہ آج شاید ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ’تلاش‘ جیسی فلم میں کام کرسکیں۔ ایسا نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ حقیقی جذبات کی بڑے پردے پر عکاسی ایک کٹھن کام ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی پر مبنی کسی کہانی پر بنائی جانے والی فلم جس کی درست انداز میں تصویر کشی کی گئی ہو، ایسی فلمیں شدت جذبات کے گرد گھومتی ہیں۔

اداکارہ نے فلم تلاش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی فلم میں اس ماں کا کردار نبھانا جس کا بچہ گم ہوگیا ہے، اس طرح کے جذبات کی عکاسی کرنا مشکل تجربہ ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے میں نے یہ کردار حقیقی زندگی میں ماں بننے سے پہلے نبھایا، اب ایسا کرنے کی شاید مجھ میں ہمت ہی نہ ہو۔

بالی وڈ کی اداکارہ نے ایک عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔ کچھ کچھ ہوتا ہے، بادل، بچھو، راجا کی آئیگی بارات، غلام، چوری چوری چپکے چپکے، تلاش سمیت دیگر فلموں میں ان کی بہترین فلمیں ہیں جس میں فلم بینوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں