17.3 C
Ashburn
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کیلئے میں انکی پہلی پسند تھی! ایشوریہ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سابق حسینہ عالم ایشوریہ رائے بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ من کے لیے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسند تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ پر ماضی میں راج کرنے والی اداکارہ ایشوریہ رائے نے ہیرا منڈی کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم ’خاموشی‘ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 1996 میں ریلیز ہونے والی مذکورہ فلم کے لیے سنجے کا پہلا انتخاب تھیں۔

تاہم اس فلم میں منیشا کوئرالہ نے کام کیا تھا، 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی مذکورہ فلم بطور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا پہلا پروجیکٹ تھا۔ بعد ازاں ایشوریہ نے ان کے ساتھ پہلی بار 1999 میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کام کیا تھا۔

- Advertisement -

ایشوریہ کا ایک پرانے انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ انکشاف کرتی نظر آرہی ہیں کہ وہ فلم ’خاموشی‘ کے لیے بھنسالی کی پہلی پسند تھیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک موقع پر سنجے نے مجھے خاموشی کے لیے کاسٹ کرنے پر غور کیا لیکن میں مس انڈیا مقابلے کے لیے گئی تھی۔ انھوں نے مجھے ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے یہ بتایا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں گانے دھولی تارو کے سیٹ پر موجود تھی اور چلے ہوئے میرے بال لہرا رہے تھے تو سنجے نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ تم جانتی ہو، میں نے تمہیں فلم خاموشی میں اسی طرح دیکھا تھا۔

بعدازاں ہدایت کار سنجے اور سینماٹوگرافر انیل مہتا مسکرادیے، میں نے انھیں کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میں مس ورلڈ بن گئی لیکن میں نے خاموشی میں کام کرنے کا موقع گنوادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں