پاکستان ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال جنہوں نے دورہ آسٹریلیا میں اپنے ڈیبیو سے ہی دھوم مچا رکھی ہے اب ایک اور ریکارڈ بنا کر لیجنڈ وسیم اکرم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پہلی اننگ میں نویں نمبر پر بیٹنگ کر کے 82 رنز کی نا قابل فراموش اننگ کھیلی اور آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں 6 کینگرو بیٹرز کی وکٹیں حاصل کیں۔
یوں عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان عمران خان واحد کرکٹر تھے جنہوں نے 80 سے زائد رنز اور ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 1983 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔