سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی جاتے ہوئے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر چیکنگ کے دوران علامہ اقبال ایکسپریس کے ویل خراب پائےگئے۔
انتظامیہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتےئ ہوئے علامہ اقبال ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔
- Advertisement -
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو روانہ کرنے پر بوگیاں پٹری سے اترنے اور آگ لگنے کا خدشہ تھا لہذا کسی بھی خطرے کے پیش نظر ٹرین کو روکا گیا ہے۔
اطلاع ملنے پر مزید ریلوے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے اور مرمت کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔