شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن اشفاق کی بیٹے روحام کے ساتھ خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹے روحام کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں ننھے روحام سوئٹر اور جینز زیب تن کیے کھڑے ہیں۔
کرن اشفاق نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا روحام‘ اور دل کی ایموجی بھی بنائی۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرن اشفاق نے چند ماہ قبل پی پی رہنما اور تاجر حمزہ علی چوہدری کے ساتھ دوسری شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ کرن اشفاق اور عمران اشرف کے درمیان سال 2022 میں طلاق ہوئی تھی، دونوں 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہام کی پیدائش ہوئی تھی۔