بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

’پارٹی کیلیے کچھ کر گیا تو بھٹو صاحب روز قیامت کہیں گے تم نے اچھا کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کیلئے کچھ کر گیا تو بھٹو صاحب بھی روز قیامت کہیں گے بیٹا تم  نے اچھا کیا۔

ملتان میں ذوالفقار بھٹو کی 96ویں سالگرہ پر آصف زرداری نے کارکنوں سےخطاب میں کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کاریفرنس ہم نےسپریم کورٹ تک پہنچا دیا، ریفرنس بھیج رہا تھا تو کوئی سمجھ نہیں رہا تھا آج لوگوں کو سمجھ آگئی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان ہمارے دلوں کے قریب ہے اسی لئے یوسف گیلانی کو وزیراعظم بنایا ہمیشہ کسانوں کی بات کی، فصل کا ریٹ اچھا ملنے پر کسان خوشحال ہوتا ہے ہمارے دور میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 15 بلین پرپہنچ چکی تھی ہم نےہمیشہ پاکستان اور عوام کابھلاکیاآئندہ بھی کرتےرہیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہےہماری قبریں یہیں بننی ہیں کل  لوگ یہ نہ کہیں قبرتویہاں ہےلیکن کر کے کچھ نہیں گئے زندگی موت اللہ کےہاتھ میں ہےلیکن کسی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے پارٹی کیلئے کچھ کر گیا تو بھٹو صاحب بھی روز قیامت کہیں گے بیٹا تم نے اچھا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں