بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

’میرا دل چاہ رہا ہے یہ بارش کبھی نہ رکے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کی 25ویں قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، شازیل شوکت (ماریہ)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، راحت غنی (امبر)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ، ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ امبر کزن اسجد کے ساتھ بارش کے دوران گزارے گئے لمحات کو یاد کرکے افسردہ ہوجاتی ہیں۔

اسجد کہتے ہیں کہ ’کاش میرے پاس گاڑی ہوتی کم از کم موٹرسائیکل پر تمہیں میرے ساتھ بھیگنا تو نہیں پڑتا۔‘

امبر کہتی ہیں کہ ’جو مزہ بائیک پر بھیگنے میں ہے وہ گاڑی میں کہاں؟‘ اسجد پوچھتے ہیں کہ ’تمہیں اچھا لگ رہا ہے؟۔‘ امبر کہتی ہیں کہ ’بہت اچھا، اتنا اچھا کہ میرا دل چاہ رہا ہے کہ یہ بارش کبھی نہ رکے۔‘

اسجد مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’سوچ سمجھ کر بولا کرو۔‘ امبر کہتی ہیں کہ ’سوچ سمجھ کر محبت نہیں کی جاتی تو میں دل کی بات کیوں کروں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’اچھا یہ بات ہے تو پھر بارش انجوائے کرو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

امبر کہتی ہیں کہ ’نہ جانے آج بارش دیکھ کر مجھے اسجد تم کیوں یاد آگئے جبکہ ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں بہت آگے نکل چکے ہیں کہ میں آج ماضی کی کوئی بھی بات دہرانا نہیں چاہتی۔‘

واضح رہے کہ اسجد کی شادی ماریہ سے ہوچکی ہے جبکہ امبر بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

عداوت میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں