کراچی : تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دینے والا گینگ وار کا کارندہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پرقتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیپئر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ سلمان ہلاک اور اس کا ساتھی فرارہو گیا، گینگ وار کا کارندہ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دینے میں ملوث تھا۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن سے قتل کے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا، ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کے ملزمان زغفران اور شاہد کو کربلا چوک کے قریب فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ملزمان سے دو غیرقانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ، ملزمان نے تین جنوری کو ہزارہ چوک پر مزاحمت پر نوجوان کو قتل کیا تھا۔
ایک اور واقعے میں پی آئی بی کالونی منو گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔