ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ٹیسٹ چیمپئن شپ: آسٹریلیا نے بھارت کو پیچھے دھکیل کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو حالیہ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد آسٹریلین سائیڈ نے بھارت سے ٹاپ ٹیسٹ ٹیم کی پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی سائیڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ اسپاٹ پر قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کی حالیہ برتری پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

گرین شرٹس کو لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں شکست دینے کے بعد آسٹریلیا کے پرسنٹیج پوائنٹس 56.25 ہوگئے ہیں جبکہ اس وقت بھارتی ٹیم کے پرسنٹیج پوائنٹس 54.16 ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کیے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پہلی بار فاتح ٹھہری تھی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ تاہم ایک میچ ہارنے کی وجہ سے بھارت کے پوائنٹس پر فرق پڑا ہے۔

پاکستان کی ٹیم مسلسل تین ٹیسٹ میچز میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے اور اس کے پرسنٹیج پوائنٹس 36.66 ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش 50، 50 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 16.67 پوائنٹس لے کر ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ نوئیں نمبر پر ہے۔ سب سے آخر میں سری لنکا کی ٹیم ہے جس کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں