جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
2019 اور 2023 کے درمیان جنوبی افریقا کے لئے چار میچوں میں نمائندگی کےبعد 32 سالہ کرکٹر ریڈ بال فارمیٹ سے دور ہوگئے۔
ان کا اعلان جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈین ایلگر کے بھارت کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آیا ہے۔
کلاسن نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو ہندوستان میں کیا اور آسٹریلیا میں ملک کی نمائندگی کے لیے گئے اور گزشتہ موسم گرما میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو بار کھیلے۔
انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 46.09 کی اوسط سے 5347 رنز بنائے۔ اپنے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کلاسن نے کہا کہ کافی دنوں کی سوچ بچار کے بعد صحیح فیصلہ کر رہا ہوں کہ میں ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں یہ ایک مشکل فیصلہ ہے جو میں نے لیا ہے کیونکہ یہ اب تک کھیل کا میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میدان کے اندر اور باہر جن لڑائیوں کا سامنا کرنا پڑا اس نے مجھے کرکٹر بنا دیا ہے کہ میں آج ہوں یہ ایک بہت اچھا سفر رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکتا تھا۔