ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’’اُٹھ جاؤ ورنہ ساس جوتے مارے گی‘‘ فہیمہ اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

صبح سویرے جلدی سو کر اٹھنا زندگی میں کامیابی سے جڑی اور بہترین عادت ہے، یہ نہ صرف صحت بلکہ ہماری زندگی میں خیر و برکت کا بھی باعث ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق صبح جلدی اٹھنے والے افراد ہمیشہ ذہنی دباؤ سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ رات کو دیر سے سونے اور صبح تاخیر سے اٹھنے والے افراد ڈپریشن کا شکار اور مختلف بیماریوں کی زد میں رہتے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے صبح جلدی جاگنے سے متعلق اپنے خیالات شیئر کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عائشہ عباس، مدیحہ افتخار اور رباب مسعود نے بھی اظہار خیال کیا

اداکارہ فہیمہ اعوان نے بتایا کہ شادی سے پہلے جب میں صبح دیر سے سو کر اٹھتی تھی تو امی کی ایک زور دار آواز گونجتی تھی کہ ’’اُٹھ جاؤ ورنہ ساس جوتے مارے گی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ سسرال جیسی بھی ہو بہو کیلئے سب سے پہلا مسئلہ صبح جلدی اٹھنا ہوتا ہے کیونکہ ہر گھر کے بزرگوں کو یہ بات بہت بری لگتی ہے کہ صبح دیر تک سویا جائے۔

اس موقع پر مدیحہ افتخار کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں شوہروں کو بھی چاہیے کہ اس چیز کا خیال کرتے ہوئے صبح جلدی اٹھنے کا اہتمام کریں ورنہ یہ باتیں تلخیوں کا باعث بن جاتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں