جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، 3نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن نے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، جسٹس سرداررضاخان کو چیف الیکشن کمشنربنائے جانے کا امکان ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی، جسے چار نام بھجوا دیئے گئے ہیں، ان میں جسٹس سرداررضا خان، جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز اور جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ ، جسٹس منیرہ شیخ کے نام ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کے سلسلے میں پارلیمان میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ اور وزیرِاعظم نوازشریف میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی، جس میں کئی ناموں پر غور کیا گیا تھا، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں بھی رابطے جاری ہیں۔

- Advertisement -

خورشید شاہ نے سراج الحق اور اسفندیارولی سے فون پر رابطہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے سلسلے میں تیزی سپریم کورٹ کی حتمی مہلت کے نتیجے میں آئی ہے، سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو آٹھ دسمبرتک مہلت دی ہے کہ وہ اس دوران چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق کرلیں۔

جسٹس سردار رضا خان دو ہزار نو میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر رہ چکے ہیں، جسٹس سردار رضا خان جون دو ہزار چودہ سے وفاقی شریعت کورٹ کے جج ہیں، جسٹس سردار رضا خان دس فروری انیس سو پینتالیس میں ایبٹ آباد میں ہیدا ہوئے، جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی، انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔

جسٹس سردار رضا خان کو اٹھائیس اپریل سنہ دو ہزار میں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا، بعد ازاں انھیں دس فروری سنہ دوہزار دو میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا ۔

سردار رضا خان سپریم کورٹ کے اُن ججوں میں شامل تھے، جنہیں سابق صدر پرویز مشرف نے تین نومبر دوہزار سات میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے معزول کرنے کے بعد گھروں میں نظر بند کر دیا تھا، پیپلز پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد سپریم کورٹ کے دیگر تین ججوں سمیت سردار رضا خان نے عہدے کا دوبارہ حلف اُٹھایا تھا۔

جسٹس سردار رضا خان سپریم کورٹ کے اُس بینچ میں بھی شامل رہے ہیں، جس نے اہم فیصلے کیے اور ان فیصلوں نے ملک کی موجودہ تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں