جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

’21ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنےکی تیاریاں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری اسکیم کے تحت 21ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنےکی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ سرکاری حج اسکیم پر درخواست دینے والے سوا 5ہزار پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریگولر حج اسکیم کےتحت 5ہزار 633 درخواست دہندہ حج سےمحروم رہ جائیں گے۔ آئندہ برس کےلئے حج قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائےتھے۔

سرکاری ریگولر اسکیم کےعازمین حج کو ایڈجسٹ کرنےکی بجائے رقم واپس کر دی گئی۔ سرکاری اسپانسرشپ حج اسکیم میں 25ہزار کے کوٹے پر صرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، 21ہزار سے زائدخالی رہ جانےوالا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیاجائےگا۔

- Advertisement -

اسپانسرشپ اسکیم میں توقع سےکم ڈالرموصول ہوئے۔ حکومت ریگولر اسکیم کےتحت 5ہزار 600عازمین حج کےلیے ڈالر دینے پر تیار نہیں۔ ریگولر حج اسکیم میں69ہزار 438درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ریگولرکوٹہ کے قرعہ اندازی میں 63ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق 5633درخواست گزاروں کو 10لاکھ 65 ہزار اور10لاکھ 75ہزار روپے واپس کئےگئے۔ آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 6ارب روپے واپس کئےگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں