جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پرویز مشرف کی سزائے موت برقرار رہے گی، سپریم کورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے اور ان کی سزائے موت کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موقت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر کو سنائی جانے والی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا گیا۔ اس مختصر عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے پرویز مشرف کے ورثا سے رابطے کی کئی کوششیں کیں اور ان کے قانونی ورثا کو نوٹسز بھی جاری کیے۔ اس کے علاوہ کیس میں سابق صدر کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو بھی موقع دیا گیا جب کہ ملک اور بیرون ملک دستیاب ان کے تمام پتوں پر نوٹسز بھیجنے کے علاوہ انگریزی اور اردو اخباررات میں 28 نومبر کو اشتہار بھی شائع کرائے گئے۔

فیصلے میں کہا گیا  کہ اس کیس میں دو اہم سوال فریم کیے گئے تھے۔ سلمان صفدر جو پہلے کیس میں سابق صدر کے وکیل تھے، ان کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ انہوں نے متعدد پیغامات بھیجے لیکن جو پیغامات ان کی جانب سے سابق صدر کو بھجوائے گئے ان کا جواب نہ ملا اور ہی نہ اشتہار اور عدالتی نوٹسز کا جواب ملا جب کہ عدالت میں ان کی جانب سے کسی نے نمائندگی بھی نہیں کی۔

عدالت عظمیٰ نے عدم پیروی کی بنیاد پر خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت ختم کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں