11.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی این اے 89 سے بھی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اپیلٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کی این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل کو خارج کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے میانوالی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل کو بھی اپیلٹ ٹریبونل نے خارج کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل اپلیٹ ٹریبونل نے اپیل پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو بحال رکھا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل این اے 89 پر بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر اسی حلقے سے امیدوار خرم حمید روکھڑی نے اعتراض جمع کرایا تھا جس میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیفالٹر اور سزا یافتہ ہیں جس کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

ریٹرننگ افسر نے درخواست کی پیروی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کو بھی آج الیکشن ٹریبونل نے خارج کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں