اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکی وزیرخارجہ اور فلسطینی صدر کی ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان رام اللہ میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان میتھیو ملر کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری بلنکن نے غزہ میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرنے اور غزہ بھر میں فلسطینی شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کو تیز کرنے اور بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کو بھی نوٹ کیا” اور "انتہا پسند تشدد” سے نمٹنے کے لیے امریکی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

ملر نے کہا کہ بلنکن نے امریکا کے اس مؤقف پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی طرف سے جمع کیے جانے والے تمام فلسطینی ٹیکس محصولات کو پہلے سے طے شدہ معاہدوں کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو مستقل طور پر پہنچایا جانا چاہیے۔

ملر نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کی ریاست کے ساتھ، امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ملاقات کے دوران عباس نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور بمباری والے علاقے میں امداد کے داخلے کو تیز کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس نے بلنکن کے خطے کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اہلکار کی "اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کی گئی نسل کشی کو جواز فراہم کرنے کی کوششیں، بچوں، عورتوں اور مجرمانہ قبضے سے ہاتھ دھونے کی مذموم کوششیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں