شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز نے ایک شادی میں پیش آیا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اداکار خاقان شاہنواز سے پوچھا گیا کہ ٹی وی اور سوشل میڈیا کے مداحوں میں کیا فرق ہے؟
خاقان شاہنواز نے بتایا کہ ٹی وی پر اداکاری کے بعد یہ احساس ہوا کہ آپ کہیں بھی جاتے ہیں تو زیادہ تر خواتین آپ کی زیادہ مداح ہوتی ہیں، کسی شادی میں جاتا ہوں تو خواتین کی بڑی تعداد مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے بتایا کہ میں ایک ڈرامہ کررہا تھا جس میں میرے ساتھ بہت غلط ہورہا تھا، میری بیوی ڈرامے میں مجھے چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔
خاقان شاہنواز نے کہا کہ ’میں ایک شادی میں گیا وہاں ایک آنٹی ملیں اور رونا شروع ہوگئیں پھر کہنے لگیں کہ بیٹا آپ کے ساتھ بہت غلط ہورہا ہے۔‘ میں نے آنٹی سے کہا کہ ’میرے ساتھ غلط نہیں ہورہا۔‘ تو کہنے لگیں کہ ’نہیں بیٹا آپ کے ساتھ بہت غلط ہورہا ہے۔‘
اداکار نے کہا کہ ’میں نے آنٹی کو بتایا کہ میں وہ نہیں ہوں، وہ میرے ڈرامے کا کردار تھا۔‘
خاقان شاہنواز نے بتایا کہ ’یہ ہمارے ڈراموں کو پسند کرنے والوں کا مداحوں کا پیار ہوتا ہے جس کا اظہار وہ کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ خاقان شاہنواز اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ’رضا‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں احسن خان، ثنا جاوید، سدرہ نیازی ویگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سراج الحق نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔