جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بیٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے باہر ہوگئے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے تصدیق کردی۔

افغانستان اور بھارت کے درمیان 11 جنوری سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ حال ہی میں بھارتی مختصر فارمیٹ کی ٹیم میں واپس آنے والے سینئر بیٹر ویرات کوہلی پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بدھ کو میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر افغانستان کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کوہلی نے آخری بار 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی، جہاں بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

35 سالہ بلے باز کے ساتھ، روہت شرما بھی حال ہی میں انڈین اسکواڈ میں واپس آئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ روہت موہالی میں افغانستان کے خلاف افتتاحی میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دریں اثنا افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان بھی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمر سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے راشد خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے سبب وہ افغان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ابراہیم زادران نے بتایا کہ راشد خان مکمل صحت یاب نہیں ہیں، تاہم ہمیں امید ہے کہ اسپنر جلد فٹ ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں