پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے کارکنان نے ایمل ولی خان کے خلاف درخواست دینے پر فضل محمد خان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی کے کارکنان نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں ایمل ولی کے خلاف درخواست دائر کرنے والے پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کر دیا۔
اے این پی کے کارکنوں اور وکلا نے فضل محمد خان پر تھپڑوں کی بارش کر دی، لاتیں بھی ماریں، جس سے پی ٹی آئی رہنما زخمی ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں سامنے آنے والی ویڈیو میں اے این پی کارکنان کو درخواست گزار فضل محمد کے پیچھے بھاگتے اور مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں اے این پی کے کارکُنان کا فضل محمد خان پر حملہ۔
فضل محمد خان نے ایمل ولی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔ pic.twitter.com/oOoGFrtJn6
— Adv ShahFahad Wazir (@AdvShahfahad) January 11, 2024
دوسری طرف ایمل ولی خان نے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے معافی مانگی ہے نہ مانگوں گا، میں اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں۔ ادھر عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ویڈیو میں اے این پی کے کیسز نہ سننے کا گلہ کرنے پر اے این پی کے تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔