جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

کیا آپ چاہتے ہیں بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں؟ آصفہ بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول کو موقع دیں کہ وہ آپ کے حقوق کیلیے لڑیں۔

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ میرے بھائی بلاول بھٹو نے ایک منشور دیا ہے جو عوام اور غریب دوست منشور ہے، بلاول واحد سیاستدان ہیں جو مہنگائی، بے روزگاری اورغربت سے لڑ رہے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے شرکا سے سوال کیا کہ کیا آپ الیکشن کیلیے تیار ہیں اور کیا آپ چاہتے ہیں بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں؟ اس پر شرکا نے حق میں نعرے بلند کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو کی سیاست میں لانچنگ مؤخر کی ہے اور وہ فی الحال انتخاب نہیں لڑیں گی۔ آصفہ بھٹو نے کسی بھی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ ان کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں بھی نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کئی حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ان کی کامیابی کے بعد آصفہ بھٹو کی انتخابی سیاست میں انٹری کا فیصلہ ہوگا۔

بلاول بھٹو نے 8 فروری کا الیکشن لڑنے کیلیے اپنی والدہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے روایتی حلقے این اے 196 لاڑکانہ کا انتخاب کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں