بلاک بسٹر فلم جوان میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بننے والی جنوب کی سپراسٹار اداکارہ نینتھارا کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔
ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجرح کرنے کی وجہ سے اداکارہ نینتھارا کے علاوہ ان کی حالیہ فلم کے پروڈیوسر، ہدایتکار و دیگر کیخلاف بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور کے اومتی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اداکارہ کے خلاف مذکورہ ایف آئی آر ہندو مذہبی جماعت بجرنگ دل اور ہندو آئی ٹی سیل کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔
مقدمے میں نینتھارا اور ان کی ٹیم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے فلم اناپورانی کے ذریعے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، فلم میں بھگوان رام کی توہین کی گئی ہے اور لو جہاد کو فروغ دیا گیا ہے۔
یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم اناپورانی 29 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی جسے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
فلم کے آخری منظر میں دکھایا گیا ہے کہ مندر کے پجاری کی بیٹی نینھتارا بریانی بنانے سے پہلے حجاب پہن کر نماز ادا کرتی ہیں۔
ایک اور سین میں ان کے دوست فرحان انھیں بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ بھگوان شری رام اور سیتا نے بھی گوشت کھایا تھا۔ اس کے ایک سین میں یہ بھی دکھایا گیا کہ نینتھارا مندر جانے کے بجائے فرحان کے پاس افطار کرنے جاتی ہیں۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ فلم لو جہاد کو فروغ دیتی دکھائی دے رہی ہے، یعنی کے ہندو لڑکیاں مسلمان لڑکوں سے شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کر لیتی ہیں۔
Afternoon I had a great Dum Biryani in a friend's house who are staunch #Hindus. They didn't do Namaz like #Nayanthara in #Annapoorani yet it tasted best.
Can @NayantharaU let us know what extra ingredient there in Namaz that my friend's mom didn't knew.pic.twitter.com/xCHWb7lrvU— Ganesh (@me_ganesh14) January 11, 2024