جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پنکج ترپاٹھی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے ’نیشنل آئیکون‘ سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ترپاٹھی نے نینشل آئیکون سے مستعفی ہونے کا رضاکارانہ فیصلہ کیا۔ ای سی آئی نے تصدیق کرتے ہوئے اس متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔

پنکج ترپاٹھی کو اکتوبر 2022 میں نیشنل آئیکون کے طور پر مقرر کیا گیا تھا جس کا مقصد شہریوں میں ووٹ سے متعلق بیداری اور سسٹمیٹک ووٹرز کی تعلیم پروگرام کو فروغ دینا تھا۔

متعلقہ: پنکج ترپاٹھی کا کیڑے کھانے اور ندی کا مضر صحت پانی پینے کا انکشاف

بالی وڈ اداکار نے ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھاتے ہوئے ملک بھر میں بہت سے افراد کو متاثر کیا۔

دراصل پنکج ترپاٹھی سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سیاسی زندگی پر بننے والی فلم ’میں اٹل ہوں‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے ہیں جس کی وجہ سے انہیں الیکشن کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

پنکج ترپاٹھی کی سیاست میں دلچسپی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ وہ کالج کے دنوں میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) کے رکن تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران بالی وڈ اداکار نے اے بی وی پی میں شامل ہونے اور ایک ہفتہ جیل میں گزارنے کا واقعہ بیان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں