بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

ذرا سی غلطی پر پاکستان ٹیم کے کپتان کو ہٹادیا جاتا ہے، سابق قائد سرفراز

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ذرا سی غلطی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو منصب سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

شہرقائد میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دینا کوئی آسان کام نہیں، اگر ذرا سی بھی غلطی ہوجائے تو کپتان کو ہٹادیا جاتا ہے۔

دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ٹیسٹ کیپٹن شان مسعود کی کپتانی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ انھوں نے اس دورے میں اچھی کپتانی کی۔

- Advertisement -

سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے وہ خاموشی سے کرکٹ کھیلیں۔

سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جن کی کپتانی میں پاکستان نے بھارت کو کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

حالیہ دورہ آسٹریلیا ان کے لیے کچھ خاص نہیں رہا تھا، جہاں پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی خراب پرفارمنس کے بعد انھیں باقی دو ٹیسٹ میچز سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں