ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے حج 2024 کے انتظامات کا آغاز کرتے ہوئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں سال حج کیلیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
توفیق الربیعہ کے مطابق سعودی حکومت حج زائرین کو جدید سسٹم کے تحت سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہے، نسک ایپ کے ذریعے بکنگ، وہیل چیئرز کی فراہمی اور مطلوبہ معلومات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال عازمین حج کی تعداد میں اضافے کیلیے منصوبے بنائے جاتے ہیں، ہماری پہلی ترجیح حجاج کی صحت و سلامتی ہے۔
وزیر حج و عمرہ نے خوشخبری سنائی کہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں خیموں کی رہائشی ٹاورز تعمیر کیے جا رہے ہیں جس کا رواں سال حج کے دوران تجربہ کیا جائے گا۔
ان کے مطابق حجاج کی خدمت کرنے والے بعض اداروں نے کمپنیوں کی شکل اختیار کر لی، یہ پہلے چھ کمپنیاں تھیں لیکن اب یہ بڑھ کر 20 ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران کیا۔