شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے خود کو پیدائشی ’ڈرامے باز‘ قرار دے دیا۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ دانیہ انور نے شرکت کی اور شوبز کیریئر کے آغاز سے متعلق اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ آپ نے پروڈکشن سے کیریئر کا آغاز کیا وہاں کیا کرتی تھیں؟
دانیہ انور نے بتایا کہ اعجاز اسلم کے ساتھ بطور پروڈکشن منیجر فرائض انجام دیے، کچھ لوگ تھیٹر کرکے اداکاری کرتے ہیں کچھ لوگ پروڈکشن سے اداکاری کے میدان میں آتے ہیں۔ میں پروڈکشن منیجر کے بعد اداکارہ بن گئی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس نہیں تھا بلکہ پروڈکشن آفس تھا۔
میزبان نے پوچھا کہ کہیں سے ٹریننگ لی تھی یا حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں؟ دانیہ انور نے کہا کہ ’میں پیدائشی ڈرامے باز ہوں۔‘
واضح رہے کہ دانیہ انور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’بے بی‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔
عداوت کے مرکزی کرداروں میں سید جبران، فاطمہ آفندی، شازیل شوکت، سعد قریشی شامل ہیں، دیگر کاسٹ میں نوید رضا، راحت غنی، سچل افضل ودیگر شامل ہیں۔
View this post on Instagram
عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔