ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی سے گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی ہوشربا انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی واردات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد عرف ڈاڈا اور تنویر عرف جھینگو کے نامو ں سے ہوئی، ملزمان پڑوسی ملک میں بیٹھ کر گینگ وار کے انعام یافتہ دہشتگردوں کیلئے کام کرتے تھے۔

امجد حیات نے بتایا کہ ملزمان کراچی میں بھتہ خوری کی درجن وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم احمد ڈاڈا زبیر چھوٹو کا کارندہ ہے، یہ پولیس مقابلے میں گارڈن اور بغدادی سے مفرور ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان زبیر چھوٹو احمد ڈاڈا کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، اس سی سی ٹی وی میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے موسی لین بغدادی میں پاپڑ فیکٹری کے مالک سے 3 لاکھ بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزمان نےکھڈا مارکیٹ میں واقع بیکری سے 80 ہزار روپے بھتہ وصول کیا جبکہ نیا ناظم آباد میں بیکری سے 3 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

’’ملزم ڈاڈا نے لی مارکیٹ میں جنرل اسٹور بیکری سے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، حنیف نامی شخص سے ڈھائی لاکھ بھتہ طلب کیا تھا جبکہ 20 ہزار روپے موصول بھی کیے،  ملزمان نے نیا آباد میں بیکری سے دو لاکھ روپے طلب کیا تھا تاہم کچھ نہیں ملا‘‘۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے مزید بتایا کہ ملزم نے کئی جگہوں سے بھتہ طلب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو کراچی سٹی پولیس نے پولیس مقابلے میں قتل اقدام قتل بھتہ خوری اغوا برائے تاوان فائرنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کے 2کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں