پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لاہور : نابینا افراد پر پولیس کا تشدد اور لاٹھی چارج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس نے معذوروں کے دو فیصد کوٹے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنے والے نابینا افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب سے ایوان وزیراعلی جانے کی کوشش کرنےوالے نابینا افراد کی ریلی پر مسلم لیگ ہاوس کے قریب پولیس نے دھاوا بول دیا اور نابینا افراد کو بدترین تشدد کا نشانا بنایا ۔ پولیس کا موقف تھا کہ صدر مملکت ممون حسین گورنر ہاوس سے مال روڈ کے ذریعے ایئرپورٹ جانےوالے ہیں اس لیے کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تشدد برداشت کرنے کے بعد بھی نابینا افراد نے اپنا احتجاج جاری رکھا اور کلب چوک پہنچ کردھرنا دے دیا۔

نابنیا افراد نے پولیس اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، دو وزراء ، ایک مشیر اور ڈی سی او لاہور نے بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر عامر سے مذاکرات کرکے اُن کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ڈی سی او لاہور نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر نے اعلان بھی کیا جس پر نابینا افراد نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں