ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

مسلسل دوسری شکست پر قومی کپتان شاہین شاہ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دے کر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی قومی کپتان شاہین شاہ سے شکست کی وجہ بتا دی۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 21 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شروعات میں رنز زیادہ دیے، اگر نیوزی لینڈ کو 170 رنز تک محدود کرتے تو بہتر ہوتا۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی ہرا دیا

شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے بولنگ کرنے کا ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے جب کہ بولرز نے آخری 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی۔

کیوی کھلاڑی ٹم ساؤتھی نے کہا کہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آکلینڈ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں