قومی ٹیم کے سینئر بلے باز افتخار احمد ’چاچو‘ کہنے پر طیش میں آگئے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں باؤنڈری پر فین کی جانب سے چاچو کہنے پر افتخار احمد غصہ ہوگئے۔ شائق اور افتخار احمد میں تکرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں افتخاراحمد کی جانب سے شائق کو خاموش رہنے کے الفاظ سنے جاسکتے ہیں۔ شائق نے کہا کہ اس میں غلط کیا ہے جس پر بلے باز نے کہا کہ خاموش رہیں۔
Iftikhar Ahmad got angry after fans say him Chacha .
|| Babar Azam || Fakhar Zaman || pic.twitter.com/mHVf97wft8
— Babar Khan Niazi (@Akhanmevric) January 14, 2024
- Advertisement -
سوشل میڈیا پر معاملے کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے اور شائقین کرکٹ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ افتخار دو میچوں میں صرف اٹھائیس رن بنا سکے ہیں۔۔ سیریزمیں اُن سے اب تک بولنگ نہیں کرائی گئی۔