پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی میں بچی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے مومن آباد میں گھر میں موجود چھ سالہ بچی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت اقصیٰ دختر خالد کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کے والد نے بتایا کہ واقعے کے وقت ہم لوگ گھر میں کھانا کھا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم سمت سے آ کر گولی بچی کو لگی جس پر سر سے خون بہنے لگا۔

- Advertisement -

مقتولہ کے چچا نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کو فوری اسپتال لائے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی، اقصیٰ کے جی ون کی طالبہ تھی اور والد پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں۔

ستمبر 2023 میں کراچی کے علاقے سخی حسن بفرزون میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر میں لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوئی تھی۔

ممکنہ طور پر روڈ کے دوسری جانب سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔ واقعے کے بعد 7 سالہ مریم کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر بچی کو اندھی گولی لگی ہوگی، ہمیں ابھی تک اطلاع نہیں ملی، فائرنگ سے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں