جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور آج پیش کئے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور تیار کرلیا گیا ، منشور میں صحت ، تعلیم ، معیشت ، لائیو اسٹاک ، زراعت سمیت دیگر شعبہ جات پرتوجہ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور آج پیش کئے جانے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام کا روزگار،معیار زندگی بہتر بنانے سے متعلق ن لیگ کا منشور تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےمنشور میں صحت ، تعلیم ، معیشت ، لائیو اسٹاک ، زراعت سمیت دیگر شعبہ جات پرتوجہ دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ن لیگ ذرائع نے کہا کہ منشور میں تعلیم کے شعبے پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے، تعلیمی شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور دانش اسکول سسٹم کو فروغ دیا جائے گا۔

ن لیگ کا ای و ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام و فروغ ، نیشنل اسکول نیوٹریشن پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کو 13 فیصد سے بڑھاکر30 فیصد تک لانے کا پلان ہے۔

مسلم لیگ ن کا مقصد ملک میں زرعی ،صنعتی انقلاب لانا ہے، تقریباً 1.2 ملین ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ن لیگ کا بنیادی مقصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں